آئی پی ایل 2020: مینک کی پہلی سنچری، راہل نے بنائے 69 رن

مینک نے 45 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور انہون نے آئی پی ایل میں دوسری سب سے تیز سنچری بنائی۔ مینک نے اپنی نصف سنچر 26 گیندوں میں مکمل کی اور اگلے پچاس رن صرف 19 گیندوں میں بنا ڈالے۔

مینک اگروال، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
مینک اگروال، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

شارجہ: سلامی بلے باز مینک اگروال(106) کی پہلی آئی پی ایل سنچری اور ان کے کپتان لوکیش راہل (69) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 183 رن کی بڑی شراکت کی مدد سے کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کے خلاف اتوار کو 20 اوور میں دو وکٹ پر 223 رن کا بڑا اسکور بنایا۔

مینک نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری بنائی انہوں نے 50 گیندوں میں بنائے گئے 106 رن میں دس چوکے اور سات چھکے لگائے۔ انہوں نے 45 گیندوں میں سنچری مکمل کی اور آئی پی ایل میں دوسری سب سے تیز سنچری بنائی۔ مینک نے اپنی نصف سنچر 26 گیندوں میں مکمل کی اور اگلے پچاس رن صرف 19 گیندوں میں بنا ڈالے۔


راہل نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 54 گیندوں پر 69رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مینک اور راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 163اوور میں 183رن کی بڑی شراکت کی۔ گلین میکسویل نے ناٹ آوٹ 13 اور نکولن پورن نے ناٹ آوٹ 25 رن بناکر پنجاب کو 223 تک پہنچایا۔

راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2020 کے نویں میچ میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ راجستھان رائلز نے اپنی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں اور اس میچ کے لئے یشسوی جیسوال اور ڈیوڈ ملر کی جگہ جوز بٹلر اور انکت راجپوت کی واپسی ہوئی۔ دوسری طرف کے ایل راہل کی قیادت میں پنجاب اس میچ کے لئے بغیر کسی تبدیلی والی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔