آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز کی فاتحانہ وداعی، کنگز الیون پنجاب کو نو وکٹوں سے دی شکست

مہندر سنگھ دھونی نے ٹورنامنٹ سے فاتحانہ وداعی لی اور اشارہ دیا کہ وہ اگلے سال بھی آئی پی ایل میں چنئی کے لئے کھیلیں گے۔ چنئی نے پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
تصویر بشکریہ بی سی سی آئی 

ابوظہبی: گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی اور نوجوان اوپنر رتوراج گائکواڈ کی 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اتوار کے روز چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 سے فاتحانہ وداعی لی ہے اور پنجاب کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ پلے آف ریس میں بنے رہنے کے لئے پنجاب کو میچ جیتنا لازمی تھا لیکن پنجاب کو بیٹنگ کے سبب مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دیپک ہڈا (62 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے پنجاب نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 153 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن یہ کوئی ایسا اسکور نہیں تھا جس کی وجہ سے چنئی کو کوئی پریشانی ہوتی۔ چنئی نے گائیکواڈ کی ناقابل شکست نصف سنچری سے 18.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

Published: undefined

چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹورنامنٹ سے فاتحانہ وداعی لی اور اس طرح اشارہ دیا کہ وہ اگلے سال بھی آئی پی ایل میں چنئی کے لئے کھیلیں گے۔ چنئی نے پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ چنئی نے اس دوران بنگلور، کولکتہ اور پنجاب کو شکست دی۔ چنئی نے ٹورنامنٹ کا اختتام چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ دوسری جانب پنجاب نے 14 میچوں میں چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہو گئی۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انہوں نے اگلے پانچ میچوں میں کامیابی کے لئے ایک بار پھر حیرت انگیز واپسی کی تھی، لیکن جب ضرورت پڑی تو ٹیم مسلسل دو میچ ہار گئی اور پلے آف ریس سے باہر ہوگئی۔

Published: undefined

چنئی نے 82 رنز کی عمدہ شروعات کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا۔ فاف ڈو پلیسیس 34 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چنئی کی پہلی وکٹ 82 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد گائکواڈ نے امباتی رائیڈو کے ساتھ مل کر ٹیم کو نو وکٹوں سے جیت دلا دی۔ گائکواڈ نے 49 گیندوں میں 62 رنز ناٹ آؤٹ پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رائیڈو نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز میں دو چوکے لگائے۔ یہ گائیکواڈ کی لگاتار تیسری نصف سنچری ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس آئی پی ایل کے اپنے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے بولرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کو 17 اوورز میں درست قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد ہڈا نے زبردست شاٹس کھیلے۔ آئی پی ایل کا اپنا بہترین اسکور بنایا اور ایک قابل مقابلہ اسکور کے لئے پنجاب کو چھ وکٹوں پر 113 رنز کی نازک پوزیشن سے نکال کر قابل دفاع اسکور تک پہنچادیا۔ لیکن آخر میں یہ اسکور کافی نہیں رہا۔ ہڈا نے ناقابل شکست 62 رنز میں صرف 30 گیندوں میں تین چوکے اور4 چھکے لگائے۔ یہ آئی پی ایل میں ہڈا کی دوسری نصف سنچری تھی۔

Published: undefined

چھٹے نمبر پر بیٹسمین دیپک ہڈا نے آخری اوورز میں کچھ زبردست شاٹس کھیلے۔ ہڈا نے 18 ویں اوور میں اینگیڈی پر 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے اگلے ہی اوور میں شاردل ٹھاکر پر ایک چوکا لگایا۔ ہڈا نے آخری اوور میں اینگیڈی پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جس سے پنجاب کو ڈیڑھ سو کے اسکور میں لے جاسکے۔ پنجاب کی شروعات 48 رنز کے ساتھ ہوئی لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ 15 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے والے مینک اگروال کو انگیڈی نے بولڈ کیا۔ پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کو بھی اینگیڈی نے بولڈ کیا۔ راہل نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

Published: undefined

نیکولس پورن کو شاردل ٹھاکر نے وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پورن دو رن بناسکے۔ آخری میچ میں 99 رنز بنانے والے کرس گیل اس بار 12 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر عمران طاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گیل نے ڈی آر ایس لیا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ مندیپ سنگھ کو بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجا نے بولڈ کیا۔ مندیپ نے 15 گیندوں پر 14 رن بنائے۔ جیمز نیشام دو رنز بنا کر اینگیڈی کا تیسرا شکار بنے۔ نیشام کی وکٹ 113 پر گئی لیکن اس کے بعد ہڈا نے عمدہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ہڈا کی سخت اسٹرائیک نے پنجاب کے اسکور کو عزت بخشی۔ چنئی کے لئے اینگیڈی نے 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹھاکر، طاہر اور جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو