آئی پی ایل

مجھے پورا یقین ہے کہ ہاردک ٹی-20 عالمی کپ میں واپسی کریں گے: روہت شرما

روہت شرما نے کہا کہ جہاں تک ہاردک کی بلے بازی کا سوال ہے تو ہم سب ان کی صلاحیتوں سے واقف ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ان حالات سے واپسی کرچکے ہیں اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ رنگ میں نظرآئیں گے۔

روہت شرما، تصویر یو این آئی
روہت شرما، تصویر یو این آئی 

دبئی: آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مرحلے میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے پانچ میچوں میں نمائندگی کی، لیکن کسی میں بھی انہوں نے گیندبازی نہیں کی جو آئندہ ٹی -20 عالمی کپ میں ہندوستان کے لئے باعث تشویش ہوسکتی ہے، تاہم ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کافی پراعتماد ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پانڈیا دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں آئی پی ایل پلے آف سے باہر ہوچکی پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کے کپتان روہت نے کہا، "فیزیو، ٹرینر اور پوری میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے، فی الحال تو انہوں نے اس لیگ میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی ہے۔ لیکن وہ دن بہ دن بہتر ہوتے جا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے سے وہ بالنگ کرنے کے لیے بھی فٹ ہو جائیں گے۔ صرف فیزیو یا میڈیکل ٹیم ہی اس پر کچھ بتا سکتی ہے۔ "

Published: undefined

اس سے قبل ممبئی انڈینز کے کوچ مہیلا جے وردھنے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ان پر گیندبازی کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو اس کا اثران کی بلے بازی پر بھی پڑسکتا ہے۔ ہاردک کے لئے آئی پی ایل کا یہ سیزن بہت مایوس کن تھا، انہوں نے 14.11 کی اوسط سے صرف 117 رنز بنائے اور اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 113.39 ہی رہا۔ روہت شرما نے ان کی بلے بازی کے بارے میں کہا کہ "جہاں تک ان کی بلے بازی کا سوال ہے تو ہم سب ان کی صلاحیتوں سے واقف ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ان حالات سے واپسی کرچکے ہیں اور مجھے ذاتی طور پر بھی یقین ہے کہ وہ دوبارہ شاندار رنگ میں نظرآئیں گے۔

Published: undefined

ہاردک کے علاوہ انڈین ٹی- 20 ورلڈ کپ میں ممبئی انڈینز کے مزید چار کھلاڑی ہیں- جسپریت بمراہ، ایشان کشن، سوریا کمار یادو اور راہل چاہر۔ بمراہ کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کے نام کے مطابق نہیں رہی ہے۔ حالانکہ ایشان اور سوریا کمار نے لیگ مرحلے کے آخری میچوں میں واپسی ضرور کی ہے۔ جبکہ چاہر یو اے ای لیگ میں کھیلے گئے چار میچوں میں صرف دو وکٹیں ہی لے سکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined