عالمی خبریں

ووٹنگ کے حقوق پر حملے کے خلاف لڑیں گے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ووٹنگ کے حقوق پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ووٹنگ کے حقوق پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

Published: undefined

بائیڈن نے منگل کے روز اوکلاہوما کے ٹلسا میں تقریر کے دوران کہا ’’ہمیں سنہ 2020 میں ووٹنگ کے حقوق پر حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ پابندیوں، مقدمات ، دھمکیوں اوررائے دہندگان کو ہراساں کر کے ایسا کیا گیا تھا۔ غیر جانبدارانہ انتخابی منتظمین کے تبادلے کی کوشیش کی گئی اور انتخابی نتائج سے متعلق صحیح معلومات سامنے لانےوالوں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ۔ یہ واقعی ہماری جمہوریت پر حملہ تھا۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت ایوان نمائندگان جان لیوس ووٹنگ رائٹس ایکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ یہ قانون حق رائے دہی کے حقوق پر نئے حملوں کو روکنے کے لئے ’ایک نیا قانونی آلہ‘ کے طور پرایک اہم اقدام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined