عالمی خبریں

امریکہ میں سکھ کیب ڈرائیور پر حملے کی مذمت، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی تحقیقات کریں۔ سفارت خانہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیویارک میں سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ انتہائی پریشان کن ہے۔

تصویر بشکریہ ریڈف
تصویر بشکریہ ریڈف 

واشنگٹن: امریکہ نے نیویارک سٹی کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے میں ایک سکھ کیب ڈرائیور پر حملے کی مذمت کی اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکہ نے اتوار کے روز ایک سکھ ڈرائیور پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنا ملک کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایک سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی خبروں سے ہم بہت پریشان ہیں۔ یہ ویڈیو پچھلے ہفتے کیمرے میں قید ہوئی تھی۔ ہمارا تنوع امریکہ کو مضبوط بناتا ہے اور ہم اس قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی ایسے جرائم ہو رہے ہوں، تشدد کے مرتکب افراد کو اپنی کارستانیوں کے لیے ذمہ دار ٹھہرائیں۔‘‘

Published: undefined

نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی تحقیقات کریں۔ سفارت خانہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیویارک میں سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ہم نے یہ معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے پرتشدد واقعے کی تحقیقات کریں۔ واقعے کی ویڈیو میں ایک شخص ایئرپورٹ کے باہر سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ حملے کے دوران کیب ڈرائیور کی پگڑی بھی پھاڑ دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined