عالمی خبریں

ٹرمپ نے ترکی کے خلاف اقتصادی اقدامات کرنے کا دیا انتباہ

امریکی صدر نے کہا کہ لامتناہی جنگ کو ختم کرو، اب یہ وقت شام سے ہماری فوج کو واپس گھر بھیجنے کا ہے۔ اگر آئی ایس آئی ایس سر اٹھاتا ہے تو ہم آس پاس کے موجودہ بیس سے دوبارہ حملہ کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شام کے کردوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں نافذ کردی جائیں گی۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ اگر وہ کردوں پر حملہ کریں گے تو ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ 20 میل محفوظ علاقے بنائیں۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کرد ترکی کو مشتعل کرے۔

انہوں نے شام میں جنگجو گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس یا آئی ایس آئی ایس روس میں پابندی) کو تباہ کرنے کے لئے طویل مدتی امریکی پالیسی کے اہم مستفیدین کے طور پر روس، ایران اور شام کو شامل فہرست کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ لامتناہی جنگ کو ختم کرو۔ اب یہ وقت شام سے ہماری فوج کو واپس گھر بھیجنے کا ہے۔ اگر آئی ایس آئی ایس سر اٹھاتا ہے تو ہم آس پاس کے موجودہ بیس سے دوبارہ حملہ کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے گزشتہ دسمبر کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں ہٹاتا تو وہ يوفریٹ دریا کے مشرق کے ساتھ ساتھ شام کے مانبيج میں ترکی کی سرحد کے قریب کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی مہم شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ اور طیب اردوگان کے درمیان 14 دسمبر کو فون پر بات چیت کے بعد، طیب اردوگان نے کہا کہ مہم ملتوی کر دی جائے گی۔ اسی بات چیت کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوجیوں کو شام سے واپس لے لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined