
خامنہ ای / ڈونالڈ ٹرمپ
ایران میں حکومت مخالت احتجاج کی شدت میں نمایاں کمی آنے کے دوران امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے روحانی پیشواراور مملکت کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے 37 سالہ دورحکمرانی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو وہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں نئی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کی وجہ سے ایران دنیا میں سب سے خراب جگہ بن گیا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر بے مثال تشدد استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔ لیکن کیا ایران امریکہ کے منصوبے کو ناکام کر دے گا۔
Published: undefined
ٹرمپ نے یہ بیان سنیچر کے روز ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جہاں اسلامی جمہوریہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے 82 سالہ آیت اللہ خامنہ ای کو’بیمار شخص‘ بتایا اور الزام لگایا کہ ایران کی قیادت جبر اور تشدد پر مبنی ہے۔ انہوں نے خامنہ ای پر ملک کو ’مکمل طور پر تباہ‘ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ہزاروں لوگوں کو مار کر کنٹرول برقرار رکھنا غلط ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے کہا کہ ’آیت اللہ‘ خامنہ ای کا اب تک کا سب سے اچھا فیصلہ یہ تھا کہ دو دن پہلے 800 سے ملک مخالف مظاہرین کو پھانسی دینے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کو ملک کو صحیح طریقے سے چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسے میں امریکہ کو چلاتا ہوں، نہ کہ ہزاروں لوگوں کو مار کر صرف کنٹرول برقرار رکھنے پر۔ ٹرمپ کے مطابق کے مطابق قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں بدامنی روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3,428 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹرمپ نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران مظاہرین کو مارے گا تو امریکہ فوجی مداخلت کرے گا۔ انہوں نے مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مدد راستے میں ہے‘ لیکن ایسی کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔
Published: undefined
بعد ازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے ملک میں بدامنی پھیلانے والے کو’غدار‘ قرار دیا اور کہا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی کمر توڑ دی جائے گی۔ خامنہ ای نے ٹرمپ کو مبینہ ہلاکتوں اور نقصانات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو جنگ کی طرف نہیں لے جانا چاہتے لیکن مملکت میں بدامنی پھیلانے والوں کوبخشیں گے نہیں۔ انہوں نے ’بین الاقوامی مجرموں‘ کو بھی سزا دینے کی بات کہی۔
Published: undefined
ایران کی حکومت نے ان مظاہروں کو ’دہشت گردانہ کارروائیاں‘ اور ’فسادات‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسے امریکہ کی سازش کہا جس کا مقصد ایران پر فوجی، سیاسی اور اقتصادی قبضہ کرنا ہے۔ جلاوطن شاہ رضا پہلوی نے ایرانیوں سے اپیل کی کہ وہ ’غصہ اور مظاہروں‘ کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ ٹرمپ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلوی نے کہا کہ وہ سیکولر جمہوریت کی طرف منتقلی چاہتے ہیں اور اگلی حکومت کا انتخاب ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔ بہت سے مظاہرین نے ان کے نام پر نعرے لگائے کیونکہ ان کے والد 1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران فرار ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined