عالمی خبریں

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر جلد ہو سکتے ہیں دستخط: صدر ٹرمپ

ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر کی حلف برداری کے دروان ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ ایک نیا سمجھوتہ کر رہے ہیں جو پچھلے معاہدے سے مختلف ہوگا اور دونوں ممالک کو یکساں طور پر فائدہ ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سرجیو گور’ایکس‘ہینڈ</p></div>

تصویر: سرجیو گور’ایکس‘ہینڈ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ تقریباً تیار ہے اور جلد ہی اس پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر سرجیو گور کی تقریب حلف برداری کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ہندوستان کے ساتھ ایک نیا سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں جو پچھلے معاہدے سے مختلف ہوگا اور اس بار دونوں ممالک کو یکساں طور پر فائدہ ہوگا۔‘‘

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آپس میں بہت اچھی سمجھ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو امریکہ کے لئے ایک انتہائی اہم بین الاقوامی شراکت دار قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ سرجیو گور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ ہندوستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کا گھر، دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہمارے وزیر اعظم مودی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور سرجیو کو اسے اور بھی بہتر بنایا ہے، کیونکہ وہ پہلے سے ہی وزیر اعظم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر چکے ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر سرجیو گور کو نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف دلایا۔ اس موقع پر سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور ٹریڑری سیکرٹری اسکاٹ بیسنٹ بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور ہند-بحر الکاہل خطے میں ایک اہم سیکورٹی پارٹنر ہے۔ نائب صدر وینس نے بھی گور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور صدر ٹرمپ دونوں ہندوستان کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

Published: undefined

سرجیو گور نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ کے ساتھ کئی سالوں سے ہوں اور آگے بھی رہوں گا۔ یہ میرے لیے ایک ناقابل یقین اعزاز ہے اور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرجوش ہوں۔‘‘ 38 سالہ سرجیو گور اس عہدے پر تعینات ہونے والے اب تک کے سب سے کم عمر امریکی سفیر ہیں اور طویل عرصے سے ٹرمپ کے قریبی اتحادی رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined