عالمی خبریں

طاقتور طوفان 'خانون' نے روس کے کچھ حصوں میں مچائی تباہی، بگڑتے حالات دیکھ کر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

ایمرجنسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے آر آئی اے نے بتایا کہ فی الحال 9 نگر پالیکاؤں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آگے کے حالات پر افسران نظر بنائے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

جاپان میں آئے طوفان کے بعد زوردار بارش کے سبب روس کے مشرق بعید کے کچھ حصوں میں سیلاب جیسی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ یعنی طاقتور طوفان 'خانون' کا اثر اب روس پر بھی واضح طور سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ مقامی افسران کو کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بہ حفاظت نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

روس کی آر آئی اے ایجنسی نے بتایا کہ روسی بعید مشرق میں روس اور ایشیائی براعظم کے سب سے مشرقی حصے میں 32 بستیاں کٹ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سینکڑوں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ اس علاقے کی سڑکیں تقریباً پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آر آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ ولادیووستوک سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) شمال میں 150000 سے زیادہ لوگوں کے شہر اُسوریسک کے کچھ حصوں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔ دراصل یہاں سیلاب کو روکنے کے لیے بنایا گیا ایک پشتہ ٹوٹ گیا ہے جس سے پانی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

ایمرجنسی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے آر آئی اے نے بتایا کہ فی الحال 9 نگر پالیکاؤں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آگے کے حالات پر افسران نظر بنائے ہوئے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہی مزید کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ طاقتور طوفان 'خانون' نے جنوبی جاپان میں زبردست تباہی مچائی تھی۔ اس طوفان کے سبب بڑی تعداد میں پروازوں کو رد کیا گیا۔ فی الحال یہ طوفان جنوبی کوریا میں اپنا قہر دکھا رہا ہے جہاں جمعرات کو اس کی وجہ سے ایک شخص کی موت بھی ہو گئی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ جنوبی کوریا کے افسران نے جمعہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ طوفان کے سبب ملک بھر میں تقریباً 361 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں گھروں میں بجلی فراہمی ٹھپ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined