عالمی خبریں

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے لحاظ سے ریاست نیویارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 38155 افراد جان لیوا اور موذی کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے بری طرح متاثر ملک امریکہ میں اس کے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر کے 20102567 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس موذی وبا سے اب تک 347542 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ ٹیکساس (17.7 لاکھ)، فلوریڈا (13.2 لاکھ)، نیو یارک (979000) اور الینوائے میں 963000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے لحاظ سے ریاست نیویارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 38155 افراد جان لیوا اور موذی کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 19160 افراد اس کے بعد کیلیفورنیا میں 26093 افراد، ٹیکساس میں 28253 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 21673 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

Published: undefined

نیز الینوائے میں 17978، مشی گن میں 13018، میساچوسیٹس میں 12423 اور پنسلوانیا میں کورونا وائرس سے 16155 مریضوں نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔ برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق کیلیفورنیا، کولوراڈو اور فلوریڈا میں بھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔ امریکہ میں ’فائزر‘ اور ’موڈیرنا‘ کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسی نیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined