عالمی خبریں

طالبان امن معاہدے کا بائیڈن انتظامیہ جائزہ لے گی

سُلیوان اور محب کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اگلے ماہ فروری میں امریکہ-طالبان معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حقیقت کا تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترا ہے۔

جو بائیڈن / Getty Images
جو بائیڈن / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ کے قومی سلامتی کے صلاح کار جیک سُلیوان نے افغانستان میں اپنے ہم منصب حمد اللہ محب سے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔ امریکی صدر دفتر ہیڈ کوارٹر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔

Published: undefined

سُلیوان اور محب کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا، ’سُلیوان نے واضح کر دیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں امریکہ-طالبان معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حقیقت کا تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترا ہے‘۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان حقائق کا جائزہ لے گا کہ کیا طالبان باغیوں کو دہشت گرد گروہ سے علاحدہ کرنے اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت میں شامل ہونے سے متعلق معاہدے کی شرائط کی پاسداری کر رہا ہے۔ امریکہ نے

Published: undefined

ایمبیسی کے ایک سابق اہلکار پر سازش کا الزام عائد کیا

امریکہ نے ماسکو میں اپنی ایمبیسی میں ایک سابق اہلکار پر سرکاری ریکارڈ چوری کرنے اور پناہ گزیں کیمپ کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی وزارت قانون نے اس کی اطلاع دی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 43 سالہ اولسیہ لیونیدونا کراسِلوا پر امریکی حکومت کے ریکارڈ چوری کرنے اور سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکہ نے ایوفس مُوفاک عبد الجبار اور ہیثم عیسیٰ سیڈو سَیڈ پر بھی الزام عائد کیا ہے جو اردن کے عمان میں امریکی شہریت اور امیگریشن سروس میں برسرِکار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined