عالمی خبریں

ٹیکساس میں سیلاب کی تباہی، 13 افراد ہلاک، 20 سے زائد بچے لاپتہ، بڑے پیمانے پر بچاؤ مہم جاری

ٹیکساس میں سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 سے زائد بچے لاپتہ۔ عیسائی سمر کیمپ میں پانی بھر گیا، بڑے پیمانے پر بچاؤ مہم جاری، مزید بارشوں سے حالات بگڑنے کا اندیشہ

<div class="paragraphs"><p>امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہی / Getty Images</p></div>

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہی / Getty Images

 
Eric Vryn

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے اچانک اور زبردست سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دریائے گواڈیلوپ کے کنارے واقع ایک نجی عیسائی سمر کیمپ ’’کیمپ مائسٹک‘‘ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 سے زائد بچے لاپتہ ہیں۔

کیمپ میں اس وقت تقریباً 750 بچے موجود تھے۔ ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 23 بچوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان بچوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس میں 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرونز اور 500 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا کے مطابق اب تک کم از کم 13 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ بچاؤ ٹیموں نے متعدد بچوں اور نوجوانوں کو قریبی درختوں سے محفوظ نکالا ہے جہاں وہ سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے چڑھ گئے تھے۔

کیرویل سٹی کے مینیجر ڈالٹن رائس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اب بھی ان افراد کو تلاش کر رہی ہیں جو ممکنہ طور پر کسی محفوظ مقام پر پناہ لیے ہوئے ہیں یا پھنسے ہوئے ہیں۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ٹیکساس میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

ٹیکساس میں آنے والے اس شدید سیلاب نے مقامی انتظامیہ کے لیے چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنر ڈین پیٹرک نے کہا کہ اگرچہ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، لیکن پانی کی سطح اور خراب موسم بچاؤ کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سیلاب اس قدر تیز تھا کہ محض چند لمحوں میں پورے کیمپ کا نچلا حصہ پانی میں ڈوب گیا، اور بچے اپنے کیبنز سے نکل کر درختوں یا اونچے مقامات کی طرف دوڑنے لگے۔ اس ہنگامی صورتحال میں مقامی رضاکار بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاستی سطح پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا امکان بھی زیر غور ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined