عالمی خبریں

برطانیہ میں طوفان کیتھلین کا اثر، درجنوں پروازیں منسوخ

برطانیہ میں طوفان کیتھلین خطرناک روپ اختیار کر رہا ہے اور اس کے پیش نظر ملک میں درجنوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈنبرگ، بلفاسٹ، مانچسٹر اور برمنگھم میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
ians

لندن: برطانیہ میں طوفان کیتھلین خطرناک روپ اختیار کر رہا ہے اور اس کے پیش نظر ملک میں درجنوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈنبرگ، بلفاسٹ، مانچسٹر اور برمنگھم میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

Published: undefined

دفتر محکمہ موسمیات نے انگلینڈ کے علاوہ آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کے پیش نظر برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے روانہ ہونے والی اور پہنچنے والی 130 سے زیادہ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

طوفان کے سبب برطانیہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے اتوار تک اتنا ہی رہنے کا خدشہ ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پروازوں کے علاوہ ریل اور کشتی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ماحولیات کی ایجنسی نے 14 الرٹ جاری کئے ہیں، جہاں سیلاب کا خطرہ ہے۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے دفتر نے انتباہ دیا ہے کہ سمندر سے اٹھنے والی لہریں ساحلوں، ساحلی سڑکوں اور مکانوں تک آ سکتی ہیں، جس سے جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined