آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
ابوجا: نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا کے علاقے کوارا نمودا میں ایک اسلامی اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 17 بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 17 دیگر شدید زخمی ہیں۔ نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ بدھ کے روز لگی، جس وقت اسکول میں تقریباً 100 طلبہ موجود تھے۔
Published: undefined
حکام کا کہنا ہے کہ جھلسے ہوئے بچوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ نائیجیریا کی ایمرجنسی ایجنسی نے کہا کہ حکام نے جمعرات کو تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔
Published: undefined
نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام نہیں، تاہم ماضی میں پیش آنے والے ایسے حادثات کے لیے حکومت کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت 2014 میں متعارف کرائی گئی 'محفوظ اسکول اقدام' (سیف اسکول انیشیٹیو) پر مؤثر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
صدر ٹینوبو نے حکومتی ریگولیٹری اداروں کو اسکولوں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافاتی علاقے میں ایک اسکول میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined