عالمی خبریں

رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب، کہا- ’آگے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا‘

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز صدر گوٹابایا راجا پکشے کی جگہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے کو نیا صدر منتخب کر لیا۔

سری لنکا کے نو منتخب صدر رانیل وکرماسنگھے / تصویر ٹوئٹر
سری لنکا کے نو منتخب صدر رانیل وکرماسنگھے / تصویر ٹوئٹر 

کولمبو: معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے گزر رہے سری لنکا کو نیا صدر مل گیا ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز صدر گوٹابایا راجا پکشے کی جگہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے کو نیا صدر منتخب کر لیا۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور عوام کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سخت عوامی احتجاج کے درمیان گوٹابایا راجا پکشے ملک سے فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے ای میل کے ذریعے اسپیکر آبے وردنا کو اپنا استعفیٰ بھیجا تھا۔ سری لنکا میں صدر کے انتخاب کے لئے آج پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے 225 ارکان میں سے 2 نے خفیہ طور پر ووٹ دیا۔ وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ دلاس الہپرما کو صرف 82 ووٹ حاصل ہوئے۔ جے وی پی لیڈر ارونا کمارا دسانائیکے کو صرف 3 ووٹ ہی مل سکے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راجاپکشے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے ملک کے کارگزار صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ اس کے بعد ملک کی پارلیمنٹ نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے عمل شروع کیا۔ راجاپکشے پہلے مالدیپ اور پھر وہاں سے سنگاپور فرار ہو گئے تھے۔

Published: undefined

گوٹابایا راجاپکشے سری لنکا سے اس وقت فرار ہوئے، جب ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت کولمبو میں صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگا دی۔ سری لنکا کے عوام اس بحران کا ذمہ دار صدر گوٹابایا راجا پکشے کے سیاسی خاندان کو ٹھہراتے ہیں۔ گوٹابایا راجاپکشے کے بھائی مہندا راجاپکشے نے مئی میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined