عالمی خبریں

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات سینما گھروں اور گرجا گھروں میں دکھانے کی تیاری، پارکوں اور چوکوں پر بھی اسکرینیں نصب

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین کل یعنی پیر کے روز برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

ملکہ الزبتھ دوم / Getty Images
ملکہ الزبتھ دوم / Getty Images 

لندن: برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین کل یعنی پیر کے روز برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اور کیتھڈرلز میں بھی بڑی اسکرینیں نصب کر کے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی نمائش کی جائے گی۔

Published: undefined

وزارت ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوں گی اور لندن بھر میں اس سے متعلقہ جلوسوں اور تقریبات کو بی بی سی، آئی ٹی وی ور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکہ 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں اور ان کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Published: undefined

حکومت نے آخری رسومات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ملکہ کے سفر آخرت کی رسومات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔ برطانیہ میں ماضی قریب کی ایسی بڑی تقریبات میں 1997 میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات، 2012 کے لندن اولمپکس کی تقریب اور شاہی افراد کی شادی کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ کی فلم ایسوسی ایشن پہلے ہی یہ اعلان کر چکی کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات دکھانے والے سینما گھروں میں لوگوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

اس ہفتہ کے دوران ملکہ الزبتھ دوم کا جسد خاکی ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا اور لاکھوں افراد قطاروں میں لگ کر ملکہ کا دیدار کر رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined