عالمی خبریں

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر مصر پہنچے، ہم منصب مصطفیٰ میڈبولی نے گلے لگا کر کیا استقبال

مصر نے ہندوستان سے برہموس میزائل خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے، مصر چاہتا ہے کہ وہ ہندوستان سے ان میزائلوں کو خریدے، ہندوستان بھی دفاعی مصنوعات کے ایکسپورٹ کے لیے مصر کی طرف دیکھ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ دورہ ختم کرنے کے بعد اب مصر پہنچ گئے ہیں۔ مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ میڈبولی اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے استقبال کے لیے خود ایئرپورٹ پر پہنچے اور گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی کو مصر پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 سالوں میں یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورۂ مصر ہے۔ ہندوستان اور مصر نے اس سال اپنے سفارتی رشتوں کے 75 سال مکمل کیے ہیں اور اس کا جشن بھی منایا ہے۔ بہرحال، وزیر اعظم کا دورۂ مصر کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ ہندوستان کے دفاعی شعبہ کے لیے بھی بے حد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل امریکہ کے ساتھ ہندوستان ڈیفنس ٹیکنالوجی میں شراکت داری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ایسے مارکیٹ کی تلاش کر رہا ہے جہاں اپنے دفاعی سامان کو فروخت کر سکے۔ ہندوستان کا مقصد ہے کہ وہ اپنے دفاعی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کر سکے۔ اس دورہ میں ہندوستان-مصر بحری تعاون کو فروغ دینے پر بھی صلاح و مشورہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصر نے ہندوستان سے برہموس میزائل خریدنے میں بھی دلچسپی دکھائی ہے۔ مصر چاہتا ہے کہ وہ ہندوستان سے ان میزائلوں کو خریدے۔ ہندوستان بھی اپنی دفاعی مصنوعات کے ایکسپورٹ کے لیے مصر کی طرف دیکھ رہا ہے، کیونکہ مصر اپنے فوجی ہارڈویئر کی لگاتار توسیع اور ٹرانسفارمیشن پر غور کر رہا ہے۔ مصر نے ہندوستان سے تیجس لائٹ ایئرکرافٹ خریدنے میں بھی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ ایچ اے ایل کے ذریعہ ہندوستان میں تیار سکھوئی-30 ایم کے آئی اور اس کے پرزوں کو بھی ہندوستان میں تیار کرنے کی مہارت ہے، جسے مصر کو دکھایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال پہلی بار مصر کے صدر عبدالفتح السیسی یومِ جمہوریہ پر بطور مہمانِ خصوصی ہندوستان آئے تھے۔ مصر کی فوج کی ایک ٹکڑی نے بھی یومِ جمہوریہ پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مصر کی فوج کے ساتھ ’ایکسرسائز سائیکلون-1‘ کی پہلی جوائنٹ پریکٹس بھی کی تھی۔ گزشتہ سال ہی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی مصر کا سفر کیا تھا جس میں دونوں فریقین نے مختلف بحری علاقوں میں اپنے دو فریقی تعلقات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined