عالمی خبریں

طیارہ حادثہ میں ’رافیل‘ بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویر ڈسالٹ ہلاک

رافیل جیسے جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک اور فرانس کے ارب پتی اولیویر ڈسالٹ کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔ صدر امینوئل میکرون نے ٹوئٹ کر ان کے انتقال کی خبر دی۔

اولیویر ڈسالٹ، تصویر آئی اے این ایس
اولیویر ڈسالٹ، تصویر آئی اے این ایس 

فرانس کی لیس ریپبلک (ایل آر) کنزرویٹیو پارٹی کے نائب اور ارب پتی صنعت کار سرج ڈسالٹ کے بیٹے اولیویر ڈسالٹ کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت واقع ہو گئی ہے۔ وہ رافیل بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے مالک تھے۔ فرانسیسی صدر امینوئل میکرون نے ٹوئٹ کر ان کے انتقال کی خبر دی ہے۔

Published: 08 Mar 2021, 5:20 PM IST

میکرون نے اتوار کو کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’اولیویر ڈسالٹ فرانس سے محبت کرتے تھے۔ وہ انڈسٹری کے کیپٹن، رکن پارلیمنٹ، مقامی منتخب افسر، فضائیہ میں ریزرو کمانڈر تھے۔ اپنی پوری زندگی میں انھوں نے ملک کی خدمت کی۔ ان کا اس طرح اچانک جانا ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔‘‘

Published: 08 Mar 2021, 5:20 PM IST

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق 69 سالہ اولیویر ڈسالٹ کی موت اتوار کو شمالی فرانسیسی شہر ٹائکس میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کے دوران ہو گئی۔ اس حادثہ میں پائلٹ کی بھی موت کی اطلاع دی گئی ہے۔

Published: 08 Mar 2021, 5:20 PM IST

بہر حال، فوربس کے مطابق اولیویر ڈسالٹ کی ملکیت اندازے کے طور پر 6.3 بلین یورو (7.3 بلین ڈالر) کی تھی اور وہ دنیا کے سرفہرست امراء میں 361 ویں نمبر پر تھے۔ ڈسالٹ فیملی کا فرانس میں بہت بڑا کاروبار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈسالٹ گروپ ڈسالٹ ایوی ایشن کا مالک ہے، جو رافیل جنگی طیاروں کی مینوفیکچرنگ کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ لے فگارو اخبار کا بھی مالک ہے۔

Published: 08 Mar 2021, 5:20 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Mar 2021, 5:20 PM IST