
سوشل میڈیا
کولمبیا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کولمبیائی حکام کے مطابق بیچ کرافٹ 1900 طیارہ بدھ کے روز لاپتا ہو گیا تھا، جس کا ملبہ بعد ازاں وینزویلا کی سرحد کے قریب کیٹٹمبو کے دشوار گزار اور پہاڑی علاقے سے برآمد کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا اور امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی بھی مسافر یا عملے کا رکن زندہ نہیں بچ سکا۔
Published: undefined
سرکاری بیان کے مطابق طیارے میں 13 مسافر اور دو عملے کے ارکان سوار تھے۔ ان میں کولمبیا کی پارلیمنٹ (چیمبر آف ڈیپیوٹیز) کے ایک رکن اور آئندہ انتخابات کے ایک امیدوار بھی شامل تھے۔ یہ پرواز این ایس ای 8849 کے نام سے بدھ کی صبح 11.42 پر شہر کوکوٹا سے روانہ ہوئی تھی، تاہم منزل پر پہنچنے سے صرف 11 منٹ قبل اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ کولمبیائی شہری ہوابازی حکام کے مطابق طیارے کا آخری ریڈار رابطہ کیٹٹمبو کے اوپر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے فوراً بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Published: undefined
کیٹٹمبو کا علاقہ خراب موسم، گھنے جنگلات اور اونچی نیچی پہاڑی ساخت کے لیے جانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو ملبے تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبیائی ایرو اسپیس فورس اور شہری ہوابازی کے حادثہ تحقیقاتی ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ ریسکیو پروٹوکول نافذ کیے، جبکہ ہیلی کاپٹروں اور زمینی ٹیموں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جائے حادثہ تک رسائی حاصل کی گئی۔
Published: undefined
مقامی رکنِ پارلیمنٹ ولمر کیریلو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں ان کے ساتھی دیوجینس کوئنٹیرو اور کارلوس سالسیڈو بھی شامل تھے۔ ڈیوجینس کوئنٹیرو کولمبیا کی چیمبر آف ڈیپیوٹیز کے رکن تھے، جبکہ کارلوس سالسیڈو آئندہ عام انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے مہم چلا رہے تھے۔ شہری ہوابازی ایجنسی کے تفتیش کار اب ملبے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال تکنیکی خرابی یا خراب موسم سے متعلق کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined