ویڈیو گریب
پاکستان اور افغانستان میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کو عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جنگ بندی ہندوستانی وقت کے مطابق بدھ کی شام 6 بجے سے نافذ ہوئی ہے، جو کہ 2 دنوں تک جاری رہے گی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری تصادم نے خاص طور سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ نقصان افغانستان کی طالبان حکومت کو بھی کم نہیں پہنچا ہے۔
Published: undefined
پاکستانی وزارت خارجہ کے ذریعہ اعلان کردہ اس جنگ بندی کا مقصد سرحد پر شروع ہوئی لڑائی کے بعد رنجش کو کم کرنا اور بات چیت کا راستہ تلاش کرنا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین، یعنی پاکستان اور افغانستان اس پیچیدہ لیکن حل کرنے لائق مسئلہ پر ایمانداری کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ رنجش ختم کر سفارتی بات چیت کو فروغ دینا اور مستقبل میں جان و مال کے نقصان کو روکنا بہت اہم ہے۔
Published: undefined
یہ جنگ بندی افغانستان کے جنوبی قندھار علاقہ میں شدید جنگ کے بعد نافذ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح پاکستانی فوج نے قندھار میں ہوائی حملے کیے تھے، جس کے بارے میں افغان افسران کا کہنا ہے کہ اسپن بولدک ضلع کے رہائشی علاقوں میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے اور 100 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں طالبان حکومت نے جوابی کارروائی کی، جس میں پاکستان کو بھی نقصان پہنچایا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان فورسز کو جوابی کارروائی کرنی پڑی کیونکہ کئی گھر گباہ ہو گئے۔ انھوں نے مقامی اسپتال میں 80 سے زیادہ خواتین اور بچوں کے زیر علاج ہونے کی بھی تصدیق کی۔ اس معاملے میں پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس کی فوج جنوب-مغرب اور شمال-مغرب میں اپنی سرحدی چوکیوں پر طالبان کے حملوں کا جواب دے رہی تھی۔ اس میں نیم فوجی دستہ کے 6 جوان بھی ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعہ منت سماجت کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبہ اور زور دینے پر افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’پاکستانی جانب کی درخواست اور اصرار پر، آج شام 5 بج کر 30 منٹ (ہندوستانی وقت کے مطابق 6 بجے) کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوگی۔ اسلامی امارت اپنے تمام فورسز کو ہدایت دیتی ہے کہ شام 5:30 کے بعد، جب تک کوئی جارحیت نہ کرے، جنگ بندی کا احترام کریں۔‘‘ یہ قدم سرحد پر گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری تصادم اور دونوں فریقین میں درجنوں اموات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined