عالمی خبریں

نیوزی لینڈ کورونا سے نمٹنے میں کامیاب، تقریبات اور دیگر سرگرمیاں پھر سے شروع

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پر قابو پا لینے کے بعد اس وبا سے متعلق تمام تدابیر اور اقدامات کو منگل کے روز سے ختم کیا جا رہا ہے۔ تاہم سرحدوں کی بندش اس فیصلے سے مستثنی ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے سائے میں ایک ماہ گزارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وبا کے خلاف مقابلے میں فتح یاب ہو گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پا لینے کے بعد اس وبا سے متعلق تمام تدابیر اور اقدامات کو کل منگل کے روز سے ختم کیا جا رہا ہے۔ تاہم سرحدوں کی بندش اس فیصلے سے مستثنی ہوں گی۔

Published: undefined

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں آرڈرن نے مزید کہا کہ آج نصف شب سے ملک میں الرٹ لیول پہلے درجے پر کر دیا جائے گا۔ ریٹیل بزنس اور ہوٹلز سیکٹرز معمول کے مطابق کام کر سکیں گے اور اسی طرح آمد و رفت اور نقل و حمل کے تمام وسائل کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے آج ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ 28 فروری کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں متعدد ممالک نے گوشہ نشینی سے متعلق پابندیوں اور قیود کو نرم کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے واسطے عائد کی گئی تھیں۔

Published: undefined

دسمبر 2019 میں چین میں کورونا وائرس کے نمودار ہونے کے بعد سے اب تک یہ وبائی مرض 400581 افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار اتوار کی شام گرینچ کے وقت کے مطابق سات بجے جاری کیے گئے۔ دنیا کے 196 ممالک اور علاقوں میں اب تک کورونا وائرس کے 6949890 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں کم از کم 3030800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز