عالمی خبریں

اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 340 سے زائد فلسطینی زخمی، خلیج تعاون کونسل نے کی حملے کی مذمت

فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

مسجد الاقصیٰ، تصویر آئی اے این ایس
مسجد الاقصیٰ، تصویر آئی اے این ایس 

غزہ: یروشلم اورویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 340 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس نے دی ہے۔ ہلال احمر نے جمعہ کی دیرشب بتایا، ’’ہلال احمر نے یروشلم اورویسٹ بینک میں 344 فلسطینیوں کو امداد فراہم کی ہے۔ تنظیم کے مطابق ان میں سے 154 یروشلم میں زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، شور بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Published: undefined

خلیج تعاون کونسل نے کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت

دوحہ: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل نایف الحجرف نے جمعہ کو یروشلم کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے اپنی رپورٹ میں الحجرف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سینکڑوں کی تعداد میں نمازی یا تو زخمی ہوئے ہیں یا اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ حراست میں لیے گئے ہیں۔" یہ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ رویوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ یہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔"

Published: undefined

جے سی سی کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسلام کے اس مقدس مقام کے تئیں احترام کا رویہ اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس خطے کی سلامتی پر توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔

Published: undefined

جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصی پر چھاپہ مارا، جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ربڑ کی گولیوں، نوائس بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined