ملک میں مذہب کے نام پر فسادات ہو رہے ہیں، مودی خاموش ہیں: دگ وجے

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بلڈوزر چلانا ہے تو مہنگائ، بے روزگاری اور سماجی برائیوں کے خلاف چلائیں لیکن بی جے پی حکومت سنگھ کے اشارے پر توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مذہب کے نام پر فسادات ہو رہے ہیں۔ مودی ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی جنون پھیلتا ہے، نفرت پھیلائی جاتی ہے لیکن مودی ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ ایسے واقعات اور حالات میں جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی نہیں ملک کی فکر ہے۔ آج ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔


سماجی ہم آہنگی کا فقدان انتہائی تشویشناک ہے۔ کانگریس تنظیم پورے ملک میں اپناایجنڈاغریبوں، کسانوں، مزدوروں کے لیے نافذکرناچاہ رہی ہے، اس لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ ملک میں پیسے کی قدر کم ہو رہی ہے، غربت بڑھ رہی ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، کروڑ پتی ارب پتی بن رہا ہے، ارب پتی کھرب پتی بن رہے ہیں، صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نےکورونا کی راحت بھی غریبوں تک نہ پہنچنے کی بات کہتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مسٹرسنگھ نے کہا کہ بلڈوزر چلانا ہے تو مہنگائی-بے روزگاری پر چلائیں، سماجی برائیوں کے خلاف چلائیں، لیکن آج بی جے پی حکومت سنگھ کے اشارے پر توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے دشمنی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ جنون بی جے پی کا سب سے خطرناک سیاسی ہتھیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا مطلب پاکستان کا ہندوستان میں شامل ہونا ہے جس کا وزیر اعظم مودی کو جواب دینا چاہیے۔


مسٹر سنگھ آج سابق ایم ایل اے ڈاکٹر راج کمار جے پال کے یہاں شادی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے یہاں خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دے کر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔ پشکر پہنچنے کے بعد انہوں نے مقدس سروور کی پوجا کی اور برہما جی کے درشن کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔