عالمی خبریں

پیرس کے عجائب گھر سے 8 منٹ میں 8 ارب روپے سے زیادہ کے زیورات چوری کرنے والے مشتبہ افراد کون ہیں؟

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دونوں مشتبہ افراد کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ ایک مشتبہ کی شناخت ڈی این اے سیمپل کے ذریعہ کی گئی ہے۔ ممکن ہے دونوں کو 96 گھنٹے تک پولیس حراست میں رکھا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>پیرس واقع لوور میوزیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پیرس واقع لوور میوزیم، تصویر سوشل میڈیا

 

پیرس کے مشہور ’لوور میوزیم‘ یعنی عجائب گھر سے گزشتہ ہفتہ چوری ہوئے شاہی زیورات معاملہ میں پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری چوری کی واردات کے ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے اور دونوں ہی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔ 8 ارب روپے سے زیادہ کے زیورات کی چوری ہونے سے سبھی حیران رہ گئے تھے۔ چوروں نے عجائب گھر سے 102 ملین ڈالر کے تاریخی زیورات چوری کر لیے تھے، جو ہندوستانی رقم میں 8 ارب روپے سے زیادہ ہوتے ہیں۔

Published: undefined

پیرس کے استغاثہ دفتر نے اتوار کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جانچ کرنے والے افسران نے ہفتہ کی شام گرفتاری کو انجام دیا۔ گرفتار کیے گئے ایک مشتبہ شخص کو پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا، جب وہ ملک چھوڑنے کی تیاری میں تھا۔ دوسرے مشتبہ شخص کو تقریباً اسی وقت سین-سینٹ-ڈینس (پیرس کے قریب) علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مالی روانہ ہونے کی تیاری میں تھا۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دونوں مشتبہ افراد کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ ان کے نام پہلے سے ہی پولیس ریکارڈ میں درج بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں ہی مشتبہ افراد فرانسیسی شہری ہیں۔ ان میں سے ایک کے پاس الجیریا کی شہریت بھی موجود ہے۔ یہ گرفتاریاں تفصیلی فورنسک تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔ ایک مشتبہ شخص کی شناخت ڈی این اے سیمپل کے ذریعہ ہوئی ہے۔ جائے وقوع پر تقریباً 150 فورنسک نمونے (ہیلمٹ، دستانے، آلات وغیرہ) جمع کیے گئے تھے جو چوروں کو پکڑنے میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ دونوں مشتبہ افراد سے متعلق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں 96 گھنٹے تک پولیس حراست میں رکھا جائے گا۔ پوچھ تاچھ کے بعد آگے کی کارروائی سے متعلق کچھ فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کی صبح محض 8 منٹ میں چوروں نے 88 ملین یورو (8 ارب روپے سے زیادہ) کے زیورات چوری کر لیے تھے۔ افسران کے مطابق چور ایک باسکیٹ لفٹ کی مدد سے عجائب گھر کی دیوار پر چڑھے، کھڑکی توڑی، ڈسپلے کیس توڑ کر زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ اس معاملہ کی جانچ ایک خصوصی پولیس یونٹ کر رہی ہے، جو اسلحہ بند ڈکیتی اور آرٹ چوری سے متعلق جرائم کی جانچ کرتی ہے۔ اس درمیان پیرس پرازیکیوٹر لار بیکوا نے بیان میں کہا ہے کہ جانکاری کا وقت سے پہلے افشا ہونا جانچ کو متاثر کر سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 100 سے زیادہ افسران چوری ہوئے زیورات کو برآمد کرنے اور سبھی جرائم پیشوں کو پکڑنے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined