عالمی خبریں

شیخ حسینہ کا طلبا کے قتل عام کا حکم دینے کی آڈیو لیک، ایک رپورٹ میں انکشاف

شیخ حسینہ نے مظاہرین طلبا کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی نظر آئیں، دیکھتے ہی گولی مارو، مہلک ہتھیار استعمال کرو۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ</p></div>

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبا کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کی اجازت اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خود دی تھی۔ بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ایک فون کال کی آڈیو کے مطابق طلبہ کے قتل عام کا حکم شیخ حسینہ نے خود دیا تھا جس کی آڈیو مارچ میں لیک ہوئی تھی۔

Published: undefined

شیخ حسینہ نے طلبا مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی نظر آئیں، دیکھتے ہی گولی مارو، مہلک ہتھیار استعمال کرو۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس کے چند گھنٹوں بعد دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکورٹی فورسز نے فوجی طرز کے رائفلز کا استعمال طلبہ کے خلاف کیا، جس کی تصدیق پولیس دستاویزات سے بھی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اقوامِ متحدہ کے مطابق، جولائی تا اگست 2024 کے درمیان، متنازعہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلبہ تحریک پر ریاستی تشدد میں 14 سو افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی تحریک کے نتیجے میں عوامی لیگ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، اور شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو ہندوستان فرار ہو گئیں، بنگلہ دیشی حکومت نے ہندوستان سے ان کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی ہے، مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined