عالمی خبریں

اٹلی میں زوال پذیر آبادی کا بحران، مسلسل 16ویں سال شرحِ پیدائش میں ریکارڈ گراوٹ

اٹلی میں شرحِ پیدائش مسلسل 16ویں سال گھٹ گئی۔ 2024 میں صرف 3.7 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی، جو 1861 کے بعد سب سے کم ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان ملک کے آبادیاتی توازن کو خطرے میں ڈال رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

روم: اٹلی میں شرحِ پیدائش مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور اب یہ بحران ایک قومی سطح کے مسئلے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ قومی شماریاتی ادارے آئی ایس ٹی اے ٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں مسلسل 16ویں سال شرحِ پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ رجحان اگر برقرار رہا تو آئندہ برسوں میں اٹلی کو سنگین آبادیاتی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

آئی ایس ٹی اے ٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں صرف 3 لاکھ 70 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جو کہ 1861 میں اٹلی کے اتحاد کے بعد سے سب سے کم ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ 2025 کے پہلے سات ماہ میں بھی یہ منفی رجحان جاری ہے، جب صرف 1 لاکھ 98 ہزار بچے پیدا ہوئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اوسط شرح پیدائش بھی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ یہ شرح فی عورت 1.13 بچوں تک گر گئی ہے، جبکہ 2024 میں یہ 1.18 تھی۔ ماہرین کے مطابق کسی ملک میں آبادی کے قدرتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ شرح کم از کم 2.1 ہونی چاہیے لیکن اٹلی اس سطح سے کہیں نیچے ہے۔

Published: undefined

حکومت نے اس بحران کو قومی ہنگامی حالت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعتراف کیا ہے کہ شرحِ پیدائش میں کمی کو روکنا ان کی حکومت کی اولین بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کام کرنے والی ماؤں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور بچوں کی پرورش سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ تاہم، اب تک ان اقدامات کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

میلونی سے قبل آنے والی حکومتیں بھی اس بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبے پیش کر چکی ہیں، مگر کسی نے بھی عوامی رجحان پر نمایاں اثر نہیں ڈالا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان جوڑوں میں معاشی عدم استحکام، بلند اخراجات اور روزگار کی غیر یقینی صورتحال بچوں کی پیدائش کے فیصلے کو مؤخر کر رہی ہے۔

Published: undefined

آئی ایس ٹی اے ٹی نے ایک الگ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موجودہ رجحان کے سبب ملک کی کارکن آبادی (ورک فورس) تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے۔ تخمینوں کے مطابق 2050 تک 55 سے 64 سال کی عمر کے درمیان کام کرنے یا کام کی تلاش میں رہنے والوں کا تناسب موجودہ 61 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ اسی طرح 65 سے 74 سال کے درمیان افراد کی شراکت بھی 11 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہو جائے گی۔

ماہرین کے نزدیک اگر موجودہ حالات میں کوئی بڑا سماجی یا معاشی قدم نہ اٹھایا گیا تو اگلے چند دہائیوں میں اٹلی کی آبادی میں تیز رفتار کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے نہ صرف افرادی قوت بلکہ معیشت، تعلیم اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined