عالمی خبریں

حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے ’جنگی جرم‘ کے مترادف: شامی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے ملک میں شہری بنیادی ڈھانچے پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو ’بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم‘ قرار دیا ہے

حلب ایئر پورٹ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
حلب ایئر پورٹ / العربیہ ڈاٹ نیٹ 

شام کی وزارت خارجہ نے ملک میں شہری بنیادی ڈھانچے پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو ’بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں خاص طور پر شمال مغربی شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی رات دیر گئے اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کا حوالہ دیا ہے۔

Published: undefined

صہیونی فوج نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اس ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے پروازیں معطل ہوکررہ گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ان حملوں کا حساب دینا ہوگا۔قبل ازیں شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے منگل کی شب بتایا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے سے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈےکے رن وے کو نقصان پہنچا ہے،وہ ناکارہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

شام کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے بحر متوسط سے یہ میزائل حملہ کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے31 اگست کو بھی اسرائیلی فوج نے اس ہوائی اڈے پر راکٹ داغے تھے جس کے نتیجے میں مادی نقصان ہوا تھا۔ایران کے حمایت یافتہ علاقائی اتحاد کے کمانڈرنے بتایا کہ اس حملے میں حلب کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا تھا اور یہ ایران سے ایک طیارے کی آمد سے عین قبل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی جانب سے حزب اللہ سمیت شام اور لبنان میں اتحادیوں کو اسلحہ کی ترسیل کوروکنا اور اس مقصد کے لیے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ختم کرنا چاہتا ہے۔اس مقصد سے اس نے شام کے ہوائی اڈوں پرمیزائل اور راکٹ حملے تیزکردیے ہیں۔

ایران نے اسلحہ کی زمینی راستے سے منتقلی میں رکاوٹوں کے بعد شام میں اپنی افواج اور اتحادی جنگجوؤں کو فوجی سازوسامان پہنچانے کے اب زیادہ قابل اعتماد ذریعے کے طور پر فضائی نقل وحمل کو اپنایا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined