عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ میں ’قطری ہلال احمر‘ کے دفتر کو نشانہ بنایا

غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب 59 بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں قطری ہلال احمر کا تباہ شدہ دفتر / تصویر ٹوئٹر
غزہ میں قطری ہلال احمر کا تباہ شدہ دفتر / تصویر ٹوئٹر 

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے میڈیا دفاتر کو نشانہ بنانے کے بعد اب رفاہی تنظیموں کے دفتر کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور اس نے قطری ہلال احمر کے دفتر پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے کی قطر کی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔

Published: undefined

غزہ پٹی پر اسرائیل کی فورسز نے فضائی حملے میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع الجزیرہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطری ہلال احمر غزہ میں ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امدادی کام کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ کیو آر سی ایس سکریٹری جنرل علی بن حسن الحمادی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسرائیل نے دستخط کیے ہیں۔

Published: undefined

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت ہلال احمر کی عمارت پر بمباری کی جبکہ فورسز فلاحی اور میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو بین الاقوامی قانون، عالمی اقدار اور روایات کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطری ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں تنظیم کی ایمبولینسز، طبی مراکز، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (میڈیسنز سانز فرنٹیئرز یا ایم ایس ایف) کے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔

Published: undefined

ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ گزشتہ شب غزہ میں ایم ایس ایف کی کلینک کو اسرائیل نے بمباری کرکے تباہ کیا جہاں ٹراما اور جھلسے ہوئے افراد کا علاج کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے کلینک کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس بمباری سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کیوآر سی ایس غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جو اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہیں اور یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔

Published: undefined

غزہ کے حالات کے پیش نظر دو روز قبل قطری تنظیم نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا جو حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں خرچ کیے جائیں گے۔ اس فنڈ کو آبادی کی بنیادی ضروریات، ادویات اور ایمبولینس سمیت دیگر طبی ضروریات کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

Published: undefined

غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب 59 بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے دو روز قبل غزہ سٹی میں کثیرالمنزلہ عمارت پر بمباری کی تھی جہاں الجزیرہ، اے پی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے دفاتر موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined