عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں افغان نمائندہ اسحق زئی نے جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لیا

اسحق زئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس کے 76 ویں سیشن کے آخری دن پیر کو خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔

افغان نمائندہ اسحق زئی
افغان نمائندہ اسحق زئی 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے غلام اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب سے پہلے اپنا نام واپس لے لیا۔ اسحق زئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس کے 76 ویں سیشن کے آخری دن پیر کو خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق اسحق زئی کا نام پیر کو خطاب کرنے والوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔ دوجارک نے کہا کہ ‘‘افغانستان نے عام بحث میں اپنی شرکت واپس لے لی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحق زئی نے اپنے خطاب سے نام واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو ایک خط لکھا تھا، جس میں افغانستان کے نئے وزیر خارجہ عامر خان متقی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کی اجازت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ خط میں زور دے کر کہا گیا کہ اسحق زئی اب عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

Published: undefined

طالبان کی جانب سے گوٹیریس کو تحریر کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے دوحہ میں قائم دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غلام اسحق زئی افغانستان کی منتخب حکومت کے مستقل نمائندے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined