عالمی خبریں

کابل پر حملہ کر سکتا ہے آئی ایس، امریکیوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی تنبیہ

افغانستان میں امریکیوں کو اسلامک اسٹیٹ یعنی آئی ایس دہشت گرد گروپ سے خطرہ لاحق ہے، آئی ایس نے امریکیوں کو کابل ہوائی اڈے سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

افغانستان میں طالبان قابض ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں ملک انتہائی تذبذب و کشیدگی والے حالات سے گزر رہا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ افغانستان میں امریکیوں کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد گروپ سے خطرہ لاحق ہے اور اس وجہ سے انھیں کابل ہوائی اڈے سے دور رہنے کی تنبیہ کی جار ہی ہے۔ دی نیو یارک پوسٹ نے بتایا ہے کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ نے جمعرات کی صبح ایک الرٹ بھیجا جس میں امریکی شہریوں کو ’گیٹ کے باہر سیکورٹی خطرات کے سبب‘ ہوائی اڈے کا سفر نہیں کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

سینئر امریکی افسران نے میڈیا کو بتایا کہ تنبیہ آئی ایس اور ممکنہ گاڑی بموں سے جڑے خصوصی خطرات سے متعلق تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’کابل ہوائی اڈے کے گیٹ کے باہر سیکورٹی خطرات کے سبب ہم امریکی شہریوں کو ہوائی اڈے کے سفر سے بچنے اور اس وقت ہوائی اڈے کے دروازوں سے بچنے کی صلاح دے رہے ہیں، جب تک کہ ایسا کرنے کے لیے امریکی حکومت کے نمائندے سے نجی احکامات نہیں ملتے۔‘‘

Published: undefined

بیان کے مطابق امریکی شہری جو اے بی گیٹ، ایسٹ گیٹ یا نارتھ گیٹ پر ہیں، انھیں اب فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔ ایک امریکی افسر نے بدھ کو سی این این کو بتایا کہ واشنگٹن کو آئی ایس آئی ایس کے ذریعہ افغانوں کی بھیڑ کے خلاف کئی ممکنہ حملوں سے متعلق خفیہ جانکاری ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined