عالمی خبریں

افغانستان میں زچہ بچہ وارڈ پر ’آئی ایس خراسان‘ نے حملہ کیا تھا: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اس ہفتے افغانستان میں ایک اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ اور ایک پولیس افسر کی آخری رسومات کے دوران ہوئے حملوں کو دہشت گرد تنظیم ’آئی ایس - کے‘ نے انجام دیا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ اس ہفتے افغانستان میں ایک اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ اور ایک پولیس افسر کی آخری رسومات کے دوران ہوئے حملوں کو دہشت گرد تنظیم ’آئی ایس - کے‘ نے انجام دیا تھا ۔

Published: 15 May 2020, 5:40 PM IST

امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغانستان میں اس ہفتے ایک ا سپتال کے زچہ بچہ وارڈ پر اور ایک آخری رسومات کے دوران ہوئے حملے کو آئی ایس- کے نے انجام دیا تھا ‘‘ ۔ انہوں نے کہا’’ آئی ایس شہریوں کے خلاف اس طرح کے گھناؤنے حملوں کو انجام دیتا ہے اور یہ افغانستان کے لوگوں اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے‘‘۔

Published: 15 May 2020, 5:40 PM IST

ادھر، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ اس حملے میں دو نو مولود بچوں ، خواتین، نرسوں سمیت 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ تاہم طالبان نے اس حملے کو انجام دینے سے انکار کیا ہے ۔ آئی ایس-کے نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Published: 15 May 2020, 5:40 PM IST

واضح رہے کہ اس ہفتہ کے اوائل میں کابل میں واقع دشت برچی اسپتال پر حملہ کیا گیا تھا جس میں تقریباً 24 افراد جان بحق ہوئے تھے۔ اس حملہ کی زد میں زچہ و بچہ وارڈ آیا تھا جس کے نتیجہ میں زچگی کے لئے داخل مائیں، نومولود بچے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی نرسیں ہلاکہ ہوئی تھیں۔ جبکہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرهار میں میں بھی اسی روز ایک فوجی کمانڈر کی آخری رسومات کے دوران حملے میں 32 افراد مارے گئے تھے۔

Published: 15 May 2020, 5:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 May 2020, 5:40 PM IST