عالمی خبریں

عراق: اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 52 افراد جان بحق

عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد جان بحق ہو گئے، جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے

عراق کے اسپتال میں آتشزدگی کا منظر / Getty Images
عراق کے اسپتال میں آتشزدگی کا منظر / Getty Images 

بغداد: عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد جان بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق 16 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔ اس آگ پر پر قابو پانے میں سول ڈیفنس فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ حکام کا کہنا ہے آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل السومریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined