
آئی اے این ایس
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے اور اس کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ اس دوران ایران کی اسلامک ریولیوشنری گارڈس کارپس (آئی آر جی سی) نے ایک نئے زیر زمین میزائل بیس کی نقاب کشائی کی ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اس تنصیب کو ’میزائل سٹی‘ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔
Published: undefined
جمعرات کے روز نیوز ایجنسی ’ژنہوا‘ نے ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ میزائل بیس کی نقاب کشائی بدھ کو ایرانی دفاعی افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی اور آئی آر جی سی ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر سعید ماجد موسوی دورے پر پہنچے تھے۔ اس دوران ہی میزائل بیس کی نقاب کشائی کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران کے دورے کے دوران آئی آر جی سی کی میزائل یونٹوں کی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایران کی سیکورٹی فورسز کے سینئر کمانڈروں کو اسٹریٹجک یونٹس کی پیشرفت اور موجودہ تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا گیا۔
Published: undefined
موسوی نے اڈے پر کہا کہ ایران نے اپنی بیلسٹک میزائلوں کوتمام تکنیکی معاملوں میں اپ گریڈ کرکے حملوں کوروکنے کی اپنی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 12 روزہ جنگ (جون 2025 میں اسرائیل کے ساتھ) کے بعد ایران نے اپنی فوجی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ فوجی نظریے کو اب دفاعی انداز سے جارحانہ انداز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں تیزی اور بڑے پیمانے پر کارروائیوں پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ غیر متناسب جنگی طریقے اور فیصلہ کن، کچل دینے والی فوجی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
Published: undefined
یادرہے کہ ایران کے قریب واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرارہے۔ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ یا تو امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے یا کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہے۔ اس صورتحال میں اتوار کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق موسوی نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی امریکی غلطی کا منہ توڑ جواب دے گا۔ اگر امریکہ یا کسی نے ایران پر حملہ کیا تو صرف امریکہ کے ساتھ نہیں بلکہ علاقائی جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ذرا سی بھی غلطی ایران کو ایکشن لینے کی آزادی دے گی، پھر کوئی بھی امریکی محفوظ نہیں رہے گا اور خطے کی آگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بھسم کر دے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined