عالمی خبریں

اگر صدارتی انتخاب ہار گیا تو شائستگی کے ساتھ اقتدار منتقل کر دوں گا: ٹرمپ

پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ انتخابات ہارنے کی صورت میں اقتدار کا منتقل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے پوسٹل ووٹنگ میں گڑبڑی کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ عدالت میں بھی جا سکتا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی عہدے کا انتخاب ہار جاتے ہیں تو شائستگی کے ساتھ اقتدار کو منتقل کردیں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دن پہلے اس سے برعکس بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات ہارنے کی صورت میں اقتدار کا منتقل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے پوسٹل ووٹنگ میں گڑبڑی کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ عدالت میں بھی جاسکتا ہے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے ورجینیا کے نیوپورٹ نیوز میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران جمعہ کو کہا کہ ان کی شکست ووٹنگ عمل میں گڑبڑی کی وجہ ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کے انتخابات میں جیت جانے پر وہ انہیں آسانی سے اقتدار حوالے کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بہت دوستانہ طریقے سے اقتدار کو حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کسی طرح کی دھوکہ دہی نہیں ہو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز