عالمی خبریں

نائیجیریا میں خوفناک حادثہ، پیٹرول ٹینکر دھماکہ میں 70 افراد کی موت، 50 زخمی

حادثہ نائجر صوبہ کے سلیجا علاقے کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیول منتقل کرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ گزشتہ اکتوبر میں جگاوا ریاست میں اسی طرح کے دھماکہ میں 147 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>نائجیریا میں ٹینکر دھماکہ، تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/BBCWorld">@BBCWorld</a></p></div>

نائجیریا میں ٹینکر دھماکہ، تصویر 'ایکس' @BBCWorld

 

شمالی نائیجیریا میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک پٹرول ٹینکر اُلٹ گیا، جس سے ایندھن پھیلنے کے بعد زوردار دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکہ میں کم سے کم 70 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 70 سے زیادہ لوگوں کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی ہیں۔ اس دھماکہ میں 15 سے زیادہ دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ملک کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کو نائجر صوبہ کے سلیجا علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ جنریٹر کا استعمال کرکے ایک ٹینکر سے دوسرے ٹرک میں گیسولین منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے حادثے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، ان کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ حسینی عیسیٰ نے بتایا کہ فیول منتقل کرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، جس کے بعد گیسو لین منتقل کرنے والے اور اس کے آس پاس کھڑے لوگ اس کی زد میں آ گئے۔

نائجر ریاست کے یونین روڈ سیفٹی کے کور سیکٹر کمانڈر کمار سُکوام نے بھی اس معاملے میں اپنا بیان درج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روکنے کی پوری کوشش کے باوجود ایندھن لینے کے لیے لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ سُکوام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی لیکن تب تک کئی لوگوں کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ افریقہ کے سب سے بڑے تیل پیداوار ملک میں ایسے حادثات عام ہو گئے ہیں۔ اس کی زد میں آنے سے اب تک کئی لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ نائجر ریاست میں یہ حادثہ گزشتہ اکتوبر میں جگاوا ریاست میں اسی طرح کے دھماکہ کے بعد ہوا ہے۔ اس حادثے میں بھی 147 لوگوں کی جان چلی گٓئی تھی، یہ نائجیریا میں سب سے بدترین سانحات میں سے ایک تھا۔ معلوم ہو کہ گزشتہ مئی 2023 میں صدر بولا ٹینوبو کے دفتر میں آنے پر دہائیوں پرانی سبسیڈی ختم کرنے کے بعد سے نائجیریا میں پٹرول کی قیمت 400 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined