عالمی خبریں

جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کرنے سے حماس نے کیا انکار، 20 میں سے 2 شرائط کو بتایا ناقابل قبول!

معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔ اس کے بعد امریکہ اور مصر مشترکہ طور سے غزہ کا حکومتی نظام تیار کرے گا۔ انہی 2 شرائط سے حماس ناراض ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)

 

غزہ میں جنگ بندی کا مرحلہ تو شروع ہو ہی چکا ہے، اور حماس نے 20 یرغمال اسرائیلیوں کو آزاد بھی کر دیا ہے، لیکن جنگ بندی کے معاہدہ پر دستخط کرنے کو اب بھی راضی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخر وقت میں حماس نے ’یو-ٹرن‘ لے لیا ہے۔ حماس مصر میں امن معاہدہ پر ہونے والی دستخط مہم میں شریک نہیں ہوگا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس امن معاہدہ تجویز کے کچھ نکات ناقابل قبول ہیں اور اس بارے میں ابھی بات چیت ہونی چاہیے۔

Published: undefined

’العربیہ‘ نے حماس کے ترجمان بدران کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں جو معاہدہ کی تجویز تیار ہے، اس پر مصر کی ثالثی میں امریکی صدر ٹرمپ اور قطر دستخط کریں گے۔ حماس کا کوئی بھی نمائندہ اس تقریب میں موجود نہیں رہے گا۔ حماس اس بات پر بالکل بھی تیار نظر نہیں آ رہا کہ وہ ایک خاص مدت کار کے بعد غزہ سے باہر نکل جائے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے امن معاہدہ کے مدنظر جو 20 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے، اس میں حماس کے غیر مسلح ہونے اور فلسطین کی حکومت کا بھی ذکر ہے۔ اس معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ کی میعاد مکمل ہوتے ہی حماس کے جنگجوؤں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔ اس کے بعد امریکہ اور مصر مشترکہ طور سے غزہ کا حکومتی نظام تیار کرے گا۔ حماس انہی 2 شرائط سے ناراض ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے عدم تشدد کے ساتھ غزہ میں رہنے دیا جائے۔ ساتھ ہی آنے والے وقت میں غزہ کی جو بھی حکومت ہوگی، اس میں اس کی شراکت داری بھی یقینی کی جائے۔ حماس نے اس کے لیے قطر سے پیروی کرانے کی بھی کوش کی، لیکن بات نہیں بن پائی۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ غزہ میں حماس کا مکمل کنٹرول ہے اور اسرائیل کی جنگ بھی بنیادی طور پر حماس کے ساتھ ہی ہے۔ کمزور پڑنے کی وجہ سے حماس نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اب بھی حماس کے پاس 15 ہزار جنگجو ہیں۔ حماس اگر اس معاہدہ پر دستخط نہیں کرتا ہے تو حالات پھر کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ یعنی جنگ بندی معاہدہ پر پیش رفت ہونے کے بعد بھی غزہ میں جنگ کی حالت برقرار رہ سکتی ہے، جو امریکی صدر ٹرمپ کے لیے کسی دھچکا سے کم نہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined