عالمی خبریں

اسرائیل و حماس جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ فریقین غزہ جنگ کو روکنے کے فریم ورک کے لیے ایک دوسرے کے نکتہ نظر کے قریب ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وائٹ ہاؤس نے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاست کی بد ترین بمباری اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے ماحول میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ریاست اور مزاحمتی فلسطینی گروپ جنگ بندی کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پیر کے روز کہا ہے کہ فریقین غزہ جنگ کو روکنے کے فریم ورک کے لیے ایک دوسرے کے نکتہ نظر کے قریب ہو گئے ہیں۔ تاکہ مشرق وسطیٰ کو پائیدار امن کے لیے ایک معاہدہ ممکن ہو سکے۔

Published: undefined

کیرولین لیویٹ ' فاکس نیوز ' کے پروگرام 'فاکس اینڈ فرینڈز ' میں گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو کی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا دونوں رہنما مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا پیش کردہ اکیس نکاتی نئے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ پیر ہی کے روز قطر میں ان رہنماؤں سے بات چیت کریں گے جنہوں نے اسرائیل حماس جنگ بندی مذاکرات کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

کیرولین لیویٹ نے کہا معقول معاہدے تک پہنچنے کے لیے دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف سے کچھ پیچھے ہٹے ہیں۔ ہو سکتا ہے میز سے جب اٹھیں تو تھوڑے کم خوش ہوں۔ لیکن ہم بالآخر اس لڑائی کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined