سلطنتِ عُمان میں ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے ہفتے کی صبُح پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ریاست کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
عُمان کے سرکاری ٹی وی نے ہیثم بن طارق کے تقرر کا اعلان کیا۔ ان کا تقرر ریاست کے بنیادی نظام کے تحت عمل میں آیا ہے۔
Published: undefined
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے باور کرایا ہے کہ وہ سلطنت کی ترقی اور پیش رفت کے سلسلے میں مرحوم سلطان قابوس کی بلند روش کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ عُمان کے نئے سلطان جو سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں، انہوں نے 2002 سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر کا منصب سنبھالا ہوا ہے۔ وہ 1986 سے 2002 تک عمان کے وزیر خارجہ بھی رہے۔
Published: undefined
سلطان قابوس بن سعید آج ہفتے کے روز علی الصبح انتقال کر گئے۔ سلطنت کی رائل کورٹ کی جانب سے ان کی وفات کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست میں سرکاری اور نجی سیکٹروں میں 3 روز کے سوگ اور سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح 40 روز تک سلطنت کا پرچم سرنگوں رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined