عالمی خبریں

روس سے آئی خوشخبری، چند دنوں بعد ہوگا انسانوں پر کووڈ-19 ٹیکے کا تجربہ

روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیکے کا تجربہ کرانے کے لئے تیار لوگوں (والنٹیر) کی آئسولیشن مدت کے دو ہفتوں میں ختم ہونے کے بعد ان پر تجربہ کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا انفیکشن کے قہر سے پوری دنیا پریشان ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ تقریباً 6 مہینے میں چین، امریکہ، اٹلی سمیت دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کو اس مہلک وبا نے پریشان کر رکھا ہے، لیکن ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ کئی ممالک کے سائنسداں اور ماہرین نے ویکسین تیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن انسان پر تجربہ اور پھر مارکیٹ میں آنے کا عمل تاخیر طلب معلوم ہو رہا ہے۔ اس درمیان روس سے ایک اچھی خبر آ رہی ہے کہ چند دنوں بعد یہاں ویکسین یعنی ٹیکہ کا تجربہ انسانوں پر کیا جائے گا۔

Published: 16 Jun 2020, 4:11 PM IST

خبر رساں ادارہ یو این آئی کے ذریعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ٹیکہ کا تجربہ انسانوں پر بہت جلد کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیکے کا تجربہ کرانے کے لئے تیار لوگوں (والنٹیر) کی آئسولیشن مدت کے دو ہفتوں میں ختم ہونے کے بعد ان پر تجربہ کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ ’’روسی وزارت گامالیا نیشنل ریسرچ سینٹر فار ایپیڈیولاجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ساتھ مشترکہ طور پر کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف روسی ٹیکے کی والنٹیرس پر کلینکل تجربے کی تیاری مکمل کر رہی ہے‘‘۔

Published: 16 Jun 2020, 4:11 PM IST

موصولہ خبروں کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کا آئسولیشن پورا ہونے کے بعد والنٹیرس کے پہلے گروپ میں ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ اس ٹیکہ کاری یعنی جانچ کا اہم مقصد ٹیکہ کے کانپونینٹس کی حفاظت اور اس کے اثرات کی جانچ کرنا ہے۔

Published: 16 Jun 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2020, 4:11 PM IST