عالمی خبریں

روس کے ویٹو کے بعد سلامتی کونسل کا ’نادر‘ نوعیت کا اجلاس آج

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مجوزہ قرار داد کے منظور ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کے ضوابط کے مطابق جنرل اسمبلی کا مطلوبہ اجلاس 24 گھنٹے کے اندر منعقد کیا جانا چاہیے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

روس کی جانب سے بطور مستقل رکن ویٹو پاور استعمال کرنے کے سبب قرار داد کے اجرا میں ناکامی کے بعد سلامتی کونسل آج اتوار کے روز ایک اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ اجلاس کا مقصد ایک قرار داد منظور کرنا ہے جس میں کل پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے لیے مختص ہو گا۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس صورت حال میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے کوئی بھی ملک ویٹو پاور کا سہارا نہیں لے سکتا! جنرل اسمبلی کے اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کی جانب سے روس-یوکرین تنازع، اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی، بالخصوص جنگ کی مذمت کے حوالے سے موقف سامنے لانا ہے۔ یہ بات ایک سفارت کار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔

Published: undefined

روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے پیر کے بعد سے یہ سلامتی کونسل کا چوتھا اجلاس ہو گا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں مجوزہ قرار داد کے منظور ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کے ضوابط کے مطابق جنرل اسمبلی کا مطلوبہ اجلاس 24 گھنٹے کے اندر منعقد کیا جانا چاہیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined