عالمی خبریں

ممبئی ہی نہیں واشنگٹن کی سڑکیں بھی بن گئی ہیں ندیاں

امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ زبردست بارش کی وجہ سے لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ پانی وہائٹ ہاؤس میں بھی گھس چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلاب کی صورت حال ہے اور سڑکیں ندیوں جیسا نظارہ پیش کر رہی ہیں۔ لیکن امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں بھی زوردار بارش کی خبریں ہیں، جس کے بعد وہاں سڑکوں پر پانی ندی کی طرح بہہ رہا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے حالات اس قدر بدتر ہیں کہ یہاں لوگ کار کی چھتوں پر چڑھ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل واشنگٹن کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس سے وہاں کے حالات کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق زبردست بارش کی وجہ سے واشنگٹن ڈی سی میں نارتھ ویسٹر ڈی سی، ساؤتھرن مونٹگومری، ایسٹ سنٹرل لوڈون کاؤنٹی، ارلنگٹن کاؤنٹی، فالس چرچ اور نارتھ ایسٹرن فیئر فیکس کاؤنٹی کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے ہی بارش کی وجہ سے واشنگٹن ڈی سی کے حالات خراب نظر آ رہے ہیں۔ سڑکیں تو ندیاں بن ہی گئی ہیں، یہاں ٹرینیں بھی کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔حالات اس قدر خراب ہیں کہ وہائٹ ہاؤس کے بیسمنٹ میں بھی سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر کی رہائش ہوتی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی یہ حالت یہاں بہنے والی ندی ’پوٹومیک‘ کی وجہ سے ہوئی ہے جس میں بارش کے بعد پانی کافی بڑھ گیا ہے۔ یہاں کینال روڈ کے قریب کا علاقہ سیلاب سے بری طرح متاثر نظر آ رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج (منگل) حالات کچھ بہتر ہو سکتے ہیں، لیکن جمعرات کو طوفان کی آمد کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined