عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوئی

کوازولو۔ ناتال کے پریمیئر سنہلے زیکالالہ نے سیلاب کے پیش نظر یہاں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیلاب
سیلاب تصویر ویڈیو گریب

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کوازولو۔ ناتال صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی ہے۔ میڈیا نے یہ اطلاع صوبائی حکومت کے عہدیداروں کے حوالے سے دی۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ڈربن شہر سے 45 اور نیڈویڈوے اور کواڈوکوزا شہروں کے 14 افراد شامل ہیں۔ کوازولو۔ ناتال کے پریمیئر سنہلے زیکالالہ نے سیلاب کے پیش نظر یہاں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں کوازولو ناتال میں ہنگامی خدمات کے ترجمان رابرٹ میکنزی نے کہا کہ راحت اور بچاؤ ٹیمیں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال رہی ہیں۔ میکنزی کے مطابق یہاں کی عمارتوں، سڑکوں اور بجلی کے کھمبوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے مقامی باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس دوران گھروں کے اندر ہی رہیں۔ کوازولو۔ ناتال میں پیر کی رات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ایتھیکوینی میونسپلٹی اور ڈربن شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined