عالمی خبریں

شمالی افغانستان میں فائرنگ، صحافی سمیت تین افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

کابل: مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فائرنگ میں ایک صحافی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے اتوار کو اس واقعے کی تصدیق کی۔ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ "صحافی اور مصنف سید معروف سادات ہفتے کی شام اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ پانچ میں کار سے جا رہے تھے۔ اس دوران ایک رکشے پر سوار بندوق بردار نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں سید معروف سادات کا بیٹا اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے آزاد میڈیا گروپ افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined