
اترپردیش کی اقتصادی راجدھانی کانپورمیں ایک بار پھرتیزرفتاری جان لیوا ثابت ہوئی۔ ’تیرہوی‘ کی رسم سے واپس آرہا ایک پورا خاندان المناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ماروتی ایکو کار بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے تالاب میں جا گری جس سے ایک معصوم بچے سمیت 4 افراد کی المناک موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد علاقہ چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔ گاؤں والوں کے مطابق کار میں 10افراد سوار تھے۔ وہ ’تیرہوی‘ کی رسم میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیولی- رنیہ روڈ پر ایک اندھا موڑ ہے جہاں ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا۔ تیز رفتاری کے سبب گاڑی سیدھے سڑک کے کنارے بنے تالاب میں گرگئی۔
Published: undefined
موقع پر موجود گاؤں والوں کے مطابق حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑگئے۔ باقی لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ صورتحال کو دیکھ کر کئی نوجوانوں نے بغیر کسی تاخیر کے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے ڈوبی ہوئی کار کے دروازے کھولے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ کچھ نے رسیوں اور لاٹھیوں کی مدد سے بچاؤ کی کوششیں جاری رکھیں۔ تھوڑی دیر بعد ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور گاؤں والوں کے ساتھ مل کر بچاؤ اور راحت رسانی کا کام تیز کر دیا۔
Published: undefined
تمام زخمیوں کو فوری طور پر سی ایچ سی شیولی میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس اندوہناک حادثے کے سبب پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ لوگ تیز رفتاری اور اندھے موڑ پر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined