عالمی خبریں

’الجزیرہ‘ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی بربریت، یوروپی یونین نے کی شدید مذمت

جوزپ بوریل نے کہا کہ یوروپین یونین ماتمی جلوس کے شرکاء کے خلاف طاقت کے غیر مناسب استعمال اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے ہتک آمیز رویہ کی مذمت کرتی ہے۔

’الجزیرہ‘ کی مقتول خاتون صحافی شیریں ابو العاقلہ
’الجزیرہ‘ کی مقتول خاتون صحافی شیریں ابو العاقلہ تصویر آئی اے این ایس

بروسیلز: یوروپی یونین نے ’الجزیرہ‘ کی مقتول خاتون صحافی کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یوروپین یونین کی جانب سے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یوروپین یونین مقبوضہ مشرقی یروشلم میں امریکی فلسطینی صحافی شیریں ابو العاقلہ کے جنازے کے جلوس کے دوران سامنے آنے والے مناظر سے حیران ہے۔

Published: undefined

جوزپ بوریل نے کہا کہ یوروپین یونین ماتمی جلوس کے شرکاء کے خلاف طاقت کے غیر مناسب استعمال اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے ہتک آمیز رویہ کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کسی جنازے کو پر امن الوداع کی اجازت نہ دینا اور سوگواروں کو بغیر کسی ایذاء اور تذلیل کے سکون سے غمگین نہ ہونے دینا، کم سے کم انسانی احترام ہے۔‘

Published: undefined

یوروپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس موقع پر یونین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ ’’یورپین یونین اسرائیل سے ایک مکمل اور آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتی ہے کہ شیریں ابوالعاقلہ کی موت کی تحقیقات کر کے ان کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined