عالمی خبریں

عید الفطر: کسی ملک میں اجتماعات پر پابندی تو کہیں کرفیو نافذ، دیکھیں تفصیل

کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عیدالفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس انفیکشن نے اس مرتبہ رمضان کو تو پھیکا کر ہی دیا، عیدالفطر کی رونقیں بھی کم ہی ممالک میں دیکھنے کو ملیں گی۔ ہندوستان میں مختلف مسلم اداروں و تنظیموں نے پہلے ہی عیدالفطر گھر میں رہ کر ہی منانے کی گزارش مسلم طبقہ سے کی ہے، سعودی عرب، شام، مصر اور الجزائر جیسے ممالک میں بھی عیدالفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کچھ ممالک تو ایسے بھی ہیں جہاں عیدالفطر کے موقع پر کرفیو کے نفاذ کا ہی اعلان کر دیا گیا ہے۔

Published: 19 May 2020, 1:11 PM IST

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پوری طرح سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جب کہ شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔ شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کریں۔

Published: 19 May 2020, 1:11 PM IST

دوسری طرف ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی، جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر ماہ سے شروع ہو گی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 19 May 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 May 2020, 1:11 PM IST