عالمی خبریں

سری لنکا حملہ: مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہوئی

سری لنکا پولس کا کہنا ہے کہ ابھی تک 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس واردات کو انجام دینے میں شامل دوسرے لوگوں کو حراست میں لینے کے لئے تلاش مہم جاری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولمبو: سری لنکا میں اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی ہے، ان حملوں میں پانچ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں،پولس نے منگل کو یہ طلاع دی۔ پولس نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو میں ایک لاوارث گاڑی سے برآمد بم کو ناکارہ کرتے وقت پیر کی شام كوچی كڈے علاقہ میں ہلکا دھماکہ ہوا، تاہم اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولس کے ترجمان روون گنشیكرا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ابھی تک 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس واردات کو انجام دینے میں شامل دوسرے لوگوں کو حراست میں لینے کے لئے تلاش مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سیکورٹی چاق وچوبند رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے عوامی مقامات پر جمع ہونے سے بچنے کی اپیل کی۔پولس نے لوگوں سے عوامی مقامات اور عوامی گاڑیوں میں لاوارث حالت میں پڑے پیکٹ دکھائی دینے پر اس کی اطلاع فوری طور پر پولس کو دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

سری لنکا کی حکومت کے ترجمان رنجيت سینارتنے نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ پولس کو ممکنہ حملوں کی پیشگی اطلاع ملی تھی، لیکن اسے روکنے کے لئے بڑے پیمانہ پر اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ حکومت اس پر غور کرے گی اور مہلک حملوں کے لئے قوم سے معافی چاہتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر میتری پالا سریسینا نے شہریوں کی حفاظت، ضروری سامان اور خدمات کو بحال کرنے کے لئے پیر آدھی رات سے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ