عالمی خبریں

کورونا کی زد میں آئیں برطانیہ کی وزیر صحت، خود کو گھر میں کیا قید!

برطانیہ کی وزیر صحت اور کنزرویٹو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نادِن ڈورِس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے خود اس بات کی جانکاری میڈیا کو دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برطانیہ کی وزیر صحت اور کنزرویٹو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نادِن ڈورس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے خود اس بات کی جانکاری دی۔ بی بی سی نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈورِس، کووڈ-19 سے متاثر ہونے والی ملک کی پہلی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیسے ہی انھیں اس بات کی جانکاری ملی، انھوں نے سبھی احتیاطی قدم اٹھانا شروع کر دیا اور انھیں ان کی ہی رہائش میں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

اس بات کا انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب کووِڈ-19 سے متاثر ہونے کی وجہ سے ملک میں 6 اموات ہو چکی ہیں اور اب تک اس کے 382 معاملے سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین معاملے میں مرنے والا شخص 80 سال کے آس پاس کا تھا جس کی صحت اچھی نہیں تھی۔ اس درمیان ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھنے کی حالت میں پہلے سے طے شدہ سرجری کے معاملوں کو روکنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

برطانوی میڈیکل ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو سب سے بیمار مریضوں پر دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے شاید روٹین مانیٹرنگ لانگ ٹرم ہیلتھ کنڈیشن کو روکنا پڑ سکتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ڈورِس نے ایک بیان میں کہا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ان لوگوں کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے جن کے ساتھ ان کا رابطہ رہا۔ ساتھ ہی محکمہ کی صلاح پر محکمہ اور ان کے پارلیمانی دفتر کو بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined