عالمی خبریں

کورونا وائرس: فائزر کی تیار کردہ دوا کے مثبت نتائج

کمپنی کے چیئرمین البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ اس گولی میں مریضوں کی زندگیاں بچانے، کووڈ- 19 کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے اور 10 میں سے نو مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔

فائزر ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
فائزر ویکسین، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: پیکس لووڈ نامی گولی ہلاک خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں اموات کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کرتی ہے اس لئے یہ گولی مریضوں میں کورونا کی علامات سے شدید خطرات پیدا ہونے کے فوراً بعد استعمال کے لئے بنائی گئی ہے۔ برطانوی حکام پہلے ہی فائزر کے اس نئے علاج کی ڈھائی لاکھ گولیوں کا آرڈر دے چکے ہیں۔

Published: undefined

فائزر نے کہا کہ وہ اپنی دوا کے عبوری ٹرائل کے نتائج امریکی ادویات کے محکمے ایف ڈی اے کو جمع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ اس گولی میں مریضوں کی زندگیاں بچانے، کووڈ- 19 کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے اور 10 میں سے نو مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔ ذرائع نے بتایا کی محکمے ایف ڈی اے سے اجازت ملنے کے بعد یہ گولی مارکیٹ میں دستیاب کرائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined