کووڈ ویکیسن حاملہ خواتین کو نقصان سے بچا سکتی ہے: تحقیق

یورپی میڈیسن ایجنسی کے ایک اہلکار مارکو کیولاری نے کہا کہ واچ ڈاگ حاملہ خواتین کی حفاظتی ٹیکوں کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ ویکسین کی خوراک ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: سوئس انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اینڈ امیونولوجی کے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی خوراک حاملہ خواتین کو ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بہتر طور پر بچانے میں مدد دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کووڈ-19 وائرس انسانی نال کے خلیات کو متاثر کر سکتا ہے۔

حاملہ خواتین میں اسی عمر کے دیگر گروپوں کے مقابلے میں انفکشن ہونے کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جبکہ شدید شکل والی خواتین میں 10 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قبل از وقت لیبر یا جنین کی موت کا خطرہ دو یا تین گنا بڑھ جاتا ہے۔


تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماں کی طرف سے تیار کردہ اینٹی باڈیز نال کی رکاوٹ کو عبور کرتی ہے، جو بچے کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ یورپی میڈیسن ایجنسی کے ایک اہلکار مارکو کیولاری نے کہا کہ واچ ڈاگ حاملہ خواتین کی حفاظتی ٹیکوں کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ ویکسین کی خوراک ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔